اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کچھ دیر میں اہم اعلان کریں گے۔
پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ وفاقی دارالحکومت پہنچنے سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں کسی بڑے اعلان کا امکان ہے۔
شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان آج ساڑھے 3 بجے اسلام آباد کی نجی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔