او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم اسلام آباد پہنچ گئے۔ انڈونیشیا، صومالیہ، گیمبیا، اور نائیجر کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

مالدیپ کے مستقل مندوب اور سعودی عرب میں بنگلہ دیش کے سفیر بھی پہنچ گئے۔ معزز مہمانوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر خارجہ اور سویڈن کے وفد کی بھی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد ہوئی ہے۔

چین کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے ۔ مصر کے وزیرِ خارجہ سامع شُکری پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں