اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس فیلڈز کے قریب واقع85دیہاتوں کوگیس کی سپلائی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس فیلڈز کے قریب واقع85دیہاتوں کوگیس کی سپلائی کی منظوری دے دی ،74کروڑ75لاکھ روپے کی رقم گیس کی سپلائی کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ کوسپلی منٹری گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داد، وفاقی سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے وزارت توانائی(پیٹرولیم ڈویژن)کی طرف سے گیس کے کنووں کے قریب 5 کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے پیش کردہ ایک تجویز کومنظوری دی گئی جس کے تحت ایس ایس جی سی ایل کے لیے 747.539ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی جس سے 85دیہاتوں کو گیس کی سپلائی دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں