اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پرفرد جرم عائد کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم پر عائد الزامات پڑھ کرسنائے۔
بیان حلفی کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر فرد جرم عائد کر دی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے چارج شیٹ پڑھ کر سنائی، ریمارکس میں کہا کہ ایک بیانیہ دے کر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوکس کیا گیا، یہ کس طرح کا بیانیہ ہے کہ اس عدالت کے ججز کمپرومائزڈ ہیں؟یہ عدالت سرعام احتساب پر یقین رکھتی ہے۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے صحافیوں پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کر دی، عدالت کی جانب سے انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کاروائی موخرکر دی گئی۔
عدالت میں رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پی ٹی آئی رہنماوں کی نااہلی کی اپیل بھی مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی۔