وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں، ہم نے آئین کے دائرہ میں رہتے ہوتے اجلاس میں اپنا موقف پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا قومی اسمبلی کے ماحول پر منحصر ہے۔ ہم ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیارہیں ،پرچم کی سر بلندی کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ہمیں یقین ہے پاکستان کےعوام ہمارے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ کی بریفنگ کے حوالے سے اسمبلی اجلاس میں فیصلہ ہوگا ۔آج قومی اسمبلی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا موقف پیش کروں گا۔تمام صورتحال پر ایوان میں بات کروں گا۔