گوگل صارفین کو اب پاس ورڈز یاد رکھنا مشکل نہیں ہوگا

انٹرنیٹ صارفین اکثر اس بات سے پریشان نظر آتے ہیں کہ پاس ورڈ یاد رکھنا انتہائی مشکل کام لگتا ہے۔

اکثر صارفین اپنے سوشل میڈیا اور ای میل اکاؤنٹس سمیت دیگر اکاؤنٹس کے پاس ورڈ یاد رکھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں اور بعض اوقات بھول ہی جاتے ہیں۔

ایسے ہی صارفین کی مشکل کو دیکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے اب کروم براؤزر اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے پاس ورڈ منیجر کو اپ ڈیٹ کردیا گیاہے ۔

گوگل نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ وہ ایپس اور ڈیوائسز میں یکساں انداز سے کام کرسکے جس سے صارفین کو پاس ورڈز یاد رکھنے میں مشکلات نہیں پیش آئیں گی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صارفین کو بہت جلد کروم یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پاس ورڈ منیجر کے حوالے سے نیا یونیفائیڈ تجربہ فراہم کیا جائے گا جس کی مدد سے سائٹس یا ایپس کے پاس ورڈز خودکار طور پر اکٹھے ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے صارفین کو اینڈرائیڈ ہوم اسکرین پر ان پاس ورڈز تک رسائی کا نیا شارٹ کٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ایک بلاگ میں اس اپڈیٹ سے متعلق گوگل نے بتایا ہے کہ اپڈیٹ میں سنگل پاس ورڈ سیٹنگز پیج فراہم کیا جائے گا تاکہ لوگ کروم براؤزر اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پاس ورڈ کو بیک وقت محفوظ کرسکیں۔

اس اپڈیٹ میں پاس ورڈ منیجر کے ذریعے لوگ جان سکیں گے کہ ان کے پاس ورڈ کس حد تک کمزور ہیں جس کی مدد سے لوگوں کو ویب سائٹ اور ایپس کے لیے زیادہ محفوظ پاس ورڈز بنانے میں بھی مدد فراہم ہوگی۔

نئی اپڈیٹ کی ایک خاس بات یہ ہے کہ گوگل کی جانب سے پاس ورڈ ہیک ہونے پرکروم براؤزر پر آگاہ بھی کیا جائے گا۔

گوگل نے بتایا ہے کہ پاس ورڈ منیجمنٹ سسٹم فی الحال کروم براؤزر پر ہی دستیاب ہوگا جبکہ پاس ورڈ کو مینوئلی ایڈ کرنے کی سہولت بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں