پاکستان سپر لیگ میں پی ایس ایل سیون میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، دو سابق چیمپئنز پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جوڑ پڑے گا۔
میچ شام سات بجے شروع ہو گا، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، شعیب ملک پہلے میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کریں گے، کورونا مثبت ہونے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے شاہدآفریدی آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں افتخار احمد، محمد نواز ، عمر اکمل ، فوکنر اور بین ڈکٹ شامل ہیں البتہ تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
دوسری جانب پشاور زلمی اپنے کپتان وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترے گی اور قیادت شعیب ملک کے ہاتھوں میں ہوگی، زلمی کی طاقت حیدر علی ، کامران اکمل ، حسین طلعت کے ساتھ ساتھ غیرملکی کھلاڑی بھی بڑھا رہے ہیں ۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
نشینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔