اسلام آباد: (آئی این این) کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 353 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک مریض انتقال کر گیا۔
COVID-19 Statistics 11 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,388
Positive Cases: 353
Positivity %: 3.10%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 155— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 11, 2022
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔
قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 155 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔