لاہور: (آئی این این) معروف گلوکار شہزاد رائے نے کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار شہزاد رائے ہمیشہ ہی لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم رہتے ہیں اور آواز اٹھاتے ہیں، اب بھی گلوکار شہرِ قائد کے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نالے کے سامنے کھڑی تصویر شیئرکی۔
گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کیا جاچکا ہے۔
شہزاد رائے نےکہا کہ میں کراچی کے بارے میں تو نہیں جانتا لیکن مستقبل میں قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے۔
I try everyday to save my city #karachi but according to @TheEIU #karachi has been ranked among the world’s most unlivable cities. I don’t know about #karachi but nature/environment will not forgive us . pic.twitter.com/EWErpMFHn6
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 27, 2022