شنگھائی: (آئی این این) ایک پراسرار ہیکر نے تقریبا ایک ارب چینی شہریوں کی حساس معلومات پر مبنی ایک بڑا پلندہ چرانے کا دعوی کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر تاریخ کی سب سے بڑی چوری میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ 23 ٹیرا بائیٹ کے کیشے کو مبینہ طور پر شنگھائی محکمہ پولیس سے چرا کر اس کا اشتہار چین کے ہیکنگ فورمز پر دیا گیا۔ ایک نامعلوم انٹرنیٹ صارف نے اپنی شناخت “چائنہ ڈین ” کے نام سے ظاہر کی اور گذشتہ ہفتے بریچ فورمز پر یہ ڈیٹا 10 بٹ کوائن (ایک لاکھ ستانوے ہزار 480 ڈالرز ) کے عوض بیچنے کی پیشکش کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ 2022 میں شنگھائی پولیس کا ڈیٹا بیس لیک ہوا تھا۔ یہ ڈیٹا بیس کئی ٹیرا بائیٹس پر مبنی ہے اور اس میں کروڑوں چینی شہریوں کی معلومات ہیں۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈیٹا بیسز میں ایک ارب چینی مقامی شہریوں کی معلومات شامل ہیں۔