پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے قطر چلا گیا

اسلام آباد: (آئی این این) پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ2022 کی سکیورٹی کیلئے قطر چلا گیا۔

پاک فوج کا ایک حفاظتی دستہ نور خان ایئر بیس سے قطر روانہ ہوا جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے سکیورٹی کے فرائض انجام دے گا۔

یہ دستہ پاک فوج کے افسران، جونیئر کمشنڈ افسروں اور جوانوں پر مشتمل ہے، پاک فوج فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے قطر کی حکومت کی معاونت کرے گی۔

اس ضمن میں 8 رکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی تھی۔

یاد رہے کہ قطری حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔

اِس حوالے سے قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں