پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

کوئٹہ: (آئی این این) پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فضائیہ کی جانب سے 41 خیمے اور 12 ہزار کلو گرام بنیادی اشیائے خورونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا۔

پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔


ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ ان ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں