نیویارک: آن لائن اورسوشل میڈیا پراس وقت ایک لفظی گیم تیزی سے مقبول ہورہا ہے جسے ورڈل کا نام دیا گیا ہے۔ اب یہ گیم جنون بن چکا ہے اور لوگ تیزی سےاس میں شامل ہورہے ہیں۔
ورڈل بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور روزانہ لوگوں کی بڑی تعداد اس میں دلچسپی لے رہی ہے۔ اس میں پانچ خانوں میں پانچ حروف منتخب کرکے بامعنی جملہ لکھا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے گیم آپ کو چھ مرتبہ الفاظ شامل کرنے کا آپشن فراہم کرتا ہے لیکن درمیان میں گیم مددگار اشارہ دیتا رہتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ گیم بالکل مفت میں کھیلا جاسکتا ہے۔
اگرآپ درست حرف درست جگہ رکھتے ہیں و خانہ سفید ہو سبز ہوجاتا ہے اور غلط حرف پر پیلا رنگ دکھاتا ہے اسی طرح بھورا رنگ بتاتا ہے کہ یہ لفظ موجود ہی نہیں ہے۔ اس گیم کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ ہر 24 گھںٹے بعد ایک نیا معمہ پیش کرتا ہے اور یوں آپ کے وقت کا زیاں نہیں کرتا۔
گیم بنانے والے انجینیئر جوش وارڈل نے کہا ہے کہ ان کا گیم دن میں صرف تین منٹ کے لیے ہی کھیلا جاسکتا ہے اور یہ آپ کا قیمتی وقت خراب نہیں کرتا۔
اس گیم کے کئی درجے ہیں جن میں ہارڈ موڈ بھی ہے گیم جیتنے کے بعد آپ نتائج سوشل میڈیا پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔ بعض افراد منٹوں میں گیم جیت لیتے ہیں اور کچھ لوگ گھنٹوں سوچتے رہ جاتے ہیں۔
جوش ورڈل نے اپنے دوست پالک شاہ کے تعاون سے یہ گیم بنایا ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں اس کا عروج شروع ہوا اور اب ۲۷ لاکھ سے زائد افراد اسے کھیل رہے ہیں۔ گیم کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کھیلنے کے لیے کسی رجسٹریشن یا ای میل ایڈریس لکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔