قدرت کے بیش بہا خزانوں میں سے ایک ہے میتھی دانہ ہے اور یہ ایک ننھا سا بیج ہے لیکن اس میں آئرن، وٹامن اے ، بی اور سی شامل ہیں۔
ایک طویل عرصہ سے میتھی دانے کو ذیابیطس کے مریضوں کی دوا ہی مانا جاتا ہے کیونکہ یہ خون میں سے شوگر کی مقدار کو کم کرتی ہے اور جسم میں اس کا توازن قائم رکھتی ہے۔
جن لوگوں کو خاص طور پر خواتین کو جوڑوں اور کمر کا درد رہتا ہے ان کے لئے دانہ میتھی کھانا، اس کو تیل میں ملا کر لگانا بہت مفید ہے۔
اس کے باقاعدہ استعمال سے دائمی قبض سے بھی نجات ملتی ہے اور پیٹ کی گیس میں بھی کمی آتی ہے۔
اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے اسے حاملہ خواتین کو کھلانے سے منع کرتے ہیں لیکن اگر خواتین کو ماہواری کھل کرنا آتی ہو تو اس کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں۔
میتھی دانہ پیٹ کم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے، رات بھر اسے پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر صبح نہار منہ اس کو پانی سمیت پی لیں اور چبا لیں پھر ایک مہینہ میں ہی پیٹ کا سائز کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بھی میتھی دانہ کو بے حد مفید مانا جاتا ہے۔
میتھی دانے کا استعمال کچھ یوں ہوگا کہ چار گلاس پانی میں چار کھانے کے چمچے دانہ میتھی شامل کریں اور اسے رات بھر کے لئے رکھ دیں، صبح دانہ میتھی کو نکال دیں اور اس پانی کو مکس کرکے بوائل کرلیں اور روئی سے کیل مہاسوں پر لگائیں۔
اگر بال لمبے اور گھنے کرنے ہیں تو ایک ناریل کے تیل کی بوتل میں دانہ میتھی کے چند دانے ڈال کر اسے اچھی طرح ڈھک کر تین ہفتوں کے لئے رکھ دیں کسی نارمل درجہ حرارت پراس تیل کو بالوں میں لگائیں اور حیرت انگیز رزلٹ سامنے آئیں گے۔