مداحوں کیلئے خوشخبری، شاہ رخ اور سلمان 2 دہائیوں بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی : (آئی این این) بالی وڈ کے دو بڑے خان شاہ رخ اور سلمان دو دہائیوں بعد ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور سلمان کے لیے یہ فلم رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیا چوپڑا لکھیں گے تاہم فلم کا نام تاحال نہیں سوچا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس فلم کا ابتدائی خیال تیار کرلیا گیا ہے لیکن ادیتیا فی الحال ڈائیلاگز اور اسکرین پلے پر کام کررہے ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد 2023 کے آخر یا 2024 کے آغاز میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

تاہم فلم کی کہانی 2022 کے آخر میں مکمل ہونے کے امکانات ہیں جس کے بعد یہ شاہ رخ اور سلمان کو دکھائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں