سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا، اکسٹھ ممالک سے تین لاکھ چالیس ہزار تصاویر جمع کروائی گئیں.
فرانسیسی جزیرے کی تصویر، جسے ترک فوٹو گرافر نے کیمرے میں محفوظ کیا، فوٹوگرافر کو نیشنل ایوارڈ فار ترکی سے نوازا گیا.
ہاتھی کی تصویر متحدہ عرب امارات کے ایک فوٹوگرافر نے تنزانیہ میں لی، فوٹو گرافر نے نیشنل ایوارڈ فار کویت کا اعزاز اپنے نام کر لیا.
آسمان پر جگمگاتے ستاروں کی خوبصورت تصویر ارجنٹائن میں لی گئی.
ننھی بچیوں کی موجودگی میں محوِ رقص رقاصہ کی اس تصویر کو روس کی بہترین تصویر قرار دیا گیا.
پاکستان کےفوٹوگرافر یاور عباس نے یہ منظر اسکردو میں اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، فوٹوگرافر کو نیشنل ایوارڈ فار پاکستان کا اعزاز اپنے نام کر لیا.
بینکاک میں لی گئی اس تصویر کو تھائی لینڈ کی بہترین تصویر قرار دیا گیا.
تائیوان میں لی گئی اس خوبصورت تصویر کو ملک کی بہترین تصویر قرار دیا گیا.
آسٹریا میں لی گئی اس خوبصورت تصویر کواس ملک کی بہترین قرار دیا گیا.
کینیڈا میں پولربیئر کی لی گئی اس تصویر کو امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی بہترین تصویر قرار دیا گیا.
لاوا اگلتےآتش فشاں کی یہ تصویر آئس لینڈ میں لی گئی.
اس مسحور کن منظر کو ناروے کی بہترین تصویر قرار دیا گیا.
جگمگاتے آسمان کی یہ خوبصورت تصویر آئس لینڈ میں لی گئی.