لاہور: (آئی این این) ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف 3 وکٹ گر گئی ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ اننگز
مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے پہلا اوور کرایا اور 12 رنز دیئے۔
الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے جارحانہ بلے بازی سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہیلز 3 چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 18 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فل سالٹ تھے جنہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور محمد حسنین کی اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، بین ڈکٹ نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور انہیں افتخار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا۔۔
اس طرح انگلینڈ نے 19 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنا لئے ہیں، ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون
4️⃣ changes to our playing XI for the final match of the series 👇#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/Oj00qJrXhE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2022
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
We will bat first after losing the toss!
— England Cricket (@englandcricket) October 2, 2022
فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل ہیں۔