فرانس میں دوران لینڈنگ طیارہ سمندر میں ڈوبنے سے بچ گیا

پیرس: (آئی این این) فرانس میں پیرس سے اڑان بھرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ایئرپوررٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر سمندر کے کنارے پہنچ گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ویسٹ اٹلانٹک ائیر لائن کا کارگو طیارہ پرواز ایس ڈبلیو این 5745 کے طور پر پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ سے پیرس میں ہی ساحلی شہر مونٹ پیلیئر پہنچا تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے 12 ایل پر بے قابو ہوا اور اوور شوٹ ایریا کو عبور کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے باہر نکل کر سمندر کے کنارے ٹھہر گیا۔

خوش قسمتی سے ہوائی جہاز سمندر برد ہونے سے بچ گیا اور بوئنگ 737 طیارہ کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر اٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں