نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کا فیس بک پیج پراسرار طور پر ’میموریل پیج‘ میں تبدیل ہو گیا جس سے میا خلیفہ کی موت واقع ہو جانے کی افواہ پھیل گئی۔ اب میا خلیفہ نے خود سامنے آ کر اس افواہ کی تردید کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فلم ’مونٹی پائتھن اینڈ دی ہولی گریل‘ کی ایک میم پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ زندہ وسلامت ہیں۔
پورٹ کے مطابق اس میم میں فلم کے ایک کردار کو مردہ سمجھ کر دفن کرنے کے لیے لیجایا جا رہا ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ”میں ابھی مرا نہیں ہوں، میں زندہ ہوں۔“27سالہ میا خلیفہ کی طرف سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کا فیس بک پیج ’میموریل پیج‘ میں کیسے تبدیل ہوا؟ آیا یہ ہیکرز کی کارستانی ہے یا اداکارہ نے خود کسی طرح کا پرینک کیا ہے۔ ان کاپیج تاحال میموریل پیج کی حالت میں ہی ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک کی طرف سے ایک آپشن دیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگ اپنی موت کے بعد اپنے فیس بک پیج یا پروفائل کو ’میموریل پیج یا پروفائل‘ میں بدل سکتے ہیں۔