عروہ حسین نے ملک و قوم کی ترقی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان کی مشہور معروف اداکارہ عروہ حسین نے ملک و قوم کی ترقی نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے کہ لوگ اس قدرتی آفت کے وقت کیسے متحد ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوچیں اگر ہم پاکستان کی بہتری کیلئے اسی طرح مل کر کام کریں تو ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

عروہ حسین کے ٹوئٹ پر ایک سوشل میڈیا صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہی اصل مسئلہ ہے کہ عوام تو متحد ہیں لیکن ہم پر حکومت کرتے یہ حکمران ایسا ہونے نہیں دیں گے تو بس ہمیں قدرت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں