شہباز گل دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: (آئی این این) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہوں گے یا نہیں؟ اسلام آبا کی سیشن عدالت نے پولیس نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی درخواست کی کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر اور شہباز گل کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ آج دوپہر تین بجے سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں