اسلام آباد: (آئی این این) وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایک اور اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سی پیک کا ساتواں سپیشل اکنامک زون دارالحکومت اسلام آباد میں بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اکنامک زون کے لیے روات کے مقام 4500 ایکڑ زمین اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب 7500 ایکڑ زمین زیرِ غور ہے۔ اکنامک زون میں پیداوار اور گودام دونوں کی سہولت دی جائے گی، خام مال کی تیاری کے لیے بھی اکنامک زون میں سہولت دی جائے گی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اکنامک زون کی زمین صنعت کاروں کو دی جائے گی، زمین اسٹیٹ ایجنٹس کے ذریعے خرید و فروفت نہیں ہو سکے گی۔