لندن :انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ رو س نے یوکرین پر حملے کے نویں روز آج جزوی طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیاہے جس کا مقصد یوکرین کے شہر ” ماری پول اور ولنوواکا “ میں موجود شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کیلئے محفوظ راستہ دینا ہے ۔
رائٹرز کے مطابق کہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں راہداری 10 بجے کھولی گئی ہے جس کے ذریعے ماری پول اور ولنواکا میں موجود شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
5مارچ۔۔ تاریخ کے آئینے میں
یاد رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کو مدد فراہم کرنے یا جنگ میں مداخلت کرنے پر یورپی ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں تھیں جس پر نیٹو نے بھی یوکرین کی مدد کرنے سے انکار کر دیاہے