ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار رنبیر اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپریل میں شادی کی خبروں پر رنبیر کی پھپھو نے حقیقت بتادی۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں افواہیں زیر گردش ہیں کہ دونوں فنکار آئندہ ماہ اپریل میں رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہے ہیں جبکہ شادی کی تیاریاں پہلے ہی شروع کی جاچکی ہیں، افواہوں کی تردید کرتے ہوئے رنبیر کپور کی پھپھو ریما جیئن نے بتایا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں ایسا کچھ نہیں ہے، ہم لوگوں نے کوئی تیاری نہیں کی تو شادی اتنی جلدی کیسے ہوسکتی ہے؟ان کا کہنا تھا کہ اگراپریل میں شادی کی بات درست ہے؟ تو یہ بات میرے لیے باعث حیرت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ شادی ہوگی لیکن کب ہوگی یہ علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں تاہم میڈیا کے پوچھنے پر ہر بار عالیہ شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیتی ہیں