راحت فتح علی خان 9 سال بعد مسقط میں پرفارم کریں گے

سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے مسقط میں تاریخ کنسرٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے صوفیانہ موسیقی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان عمان کے دارالحکومت مسقط میں تاریخی کنسرٹ کریں گے۔ کنسرٹ میں عربی، فارسی، ہندی، اردو اور ترک زبان میں کلام پیش کریں گے۔3 جون 2022 کو مسقط میں ہونے والے مثالی کنسرٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

دن رات ریہرسل کی جاری ہیں، مسقط میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بہت خوش اور مسرت کی بات ہے کہ دنیا کے بہت بڑے صوفی گائیک استاد راحت فتح علی خان مسقط میں 9 برس بعد ایک بڑے میوزیکل شو میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ مسقط میں رہنے والوں کو ان کی آمد کا بے تابی سے انتظار ہے۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم 9 سال بعد مسقط میں کنسرٹ کرنے جاری رہی ہے۔ انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے شو کو غیر معمولی بنانے کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ صوفیانہ کلام کی گائیکی کا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ 3 جون 2022 کا مسقط کا شو غیر معمولی اور یادگار ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں