کراچی:(آئی این این) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت کراچی میں جاری ہے، اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے ارکان شریک ہیں جبکہ محکمہ موسمیات و دیگر متعلقہ اداروں کے ارکان بھی شریک ہیں۔
دوسری طرف زونل کمیٹی لاہور نے اعلان کیا ہے ہے کہ یکم ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند آج صبح 7 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 49 منٹ ہے، پنجاب میں غروب آفتاب کا وقت 7 بج کر 13 منٹ ہے، چاند 7 بج کر 45 منٹ یعنی 32 منٹ تک دیکھ جا سکتا ہے، چاند کی عمر 19گھنٹے سے کم ہو تو ملک کے کسی کونے میں کہیں نظر نہیں آتا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے تک ہو جائے تو وہ نظر آ سکتا ہے۔