اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا جوہری ہتھیاروں کے نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2022 کے شروع تک 9 جوہری ملکوں کے پاس 12 ہزار 705 جوہری ہتھیار تھے، سرد جنگ کے بعد اب جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
2022 کے شروع تک روس 5 ہزار977 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر، امریکا 5 ہزار 428 کے ساتھ دوسرے، چین 350 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے اور فرانس 290 ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ہمارے وجود کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، روس
اس کے علاوہ برطانیہ 225، پاکستان 165، بھارت 160 اور اسرائیل 90 ہتھیاروں کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔