بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ اور کانگریس رہنما کامیا پنجابی اسٹریٹ فوڈ کھانے نکلیں تو ٹھیلے پر ایک لاکھ روپے ہی بھول گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیا پنجابی اندور میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے گئیں، وہیں کچھ دوستوں کے ساتھ انہوں نے شہر کی معروف فوڈ اسٹریٹ جانے کا سوچا۔
ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ‘میرے پاس ایک لفافہ تھا جس میں ایک لاکھ روپے نقد تھے، میں نے وہ لفافہ وہیں میز پر رکھا اور ہم کھانے کرسیوں پر بیٹھ گئے’۔
کامیا نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ‘میں سارے راستے یہ ہی سوچتی جارہی تھی کہ اگر مجھے وہ لفافہ واپس ملتا ہے تو میں کس قدر خوش قسمت ہوں گی اور پھر جب فوڈ اسٹریٹ آئی اور اسٹال پر گئی تو وہاں کے مالک نے وہ لفافہ سنبھال کر رکھا تھا جو میرے پوچھنے پر مجھے دے دیا گیا۔
کامیا پنجابی کا کہنا تھا کہ ‘وہ رقم واپس دیکھ کر مجھے یقین نہیں آرہا تھا، اس قسم کا کچھ بھی ہونا انتہائی حیرت انگیز ہے، میرا خیال ہے کہ اندور شہر کے لوگ بے حد اچھے ہیں’۔