اگست کے مہینے میں پاکستان بھر میں 136 خواتین کو اغوا، 71 کی عصمت دری جبکہ 114 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے: ایس ایس ڈی او کی رپورٹ
14 ستمبر 2022، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) اور سینٹر فار ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن(سی آر ڈی سی) کی تحقیق کے مطابق اگست 2022 کے مہینے میں میڈیا میں خواتین کا اغوا، خواتین پر جسمانی حملہ، گھریلو تشدد اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے۔
مسلسل چوتھے مہینے میں میڈیا میں سب سے زیادہ خواتین کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن کی کل تعداد 136 تھی، جو کہ گزشتہ ماہ کے 133 سے تقریباً مماثلت رکھتی ہے۔ ان میں سے 80 کیسز صرف صوبہ پنجاب سے رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ میں 31 کیسز ہیں۔ جب خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بلوچستان میں کم تعداد رپورٹ ہوئی جہاں بالترتیب 11، 8 اور 6 کیسز سامنے آئے۔
خواتین پر جسمانی تشدد کے 87 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ پنجاب میں 52 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بلوچستان سے صرف دو کیسز سامنے آئے۔
اسی طرح کی تعداد گھریلو تشدد کے 83 کیسز پچھلے مہینے 94 سے کم رہے۔ان میں نصف کیسز پنجاب سے رپورٹ ہوئے (42)۔ دیگر صوبوں کو دیکھیں تو کے پی اور سندھ میں بالترتیب 17 اور 13 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بلوچستان اور اسلام آباد میں بالترتیب 6 اور 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اگست کے مہینے میں ملک بھر میں خواتین کے ساتھ عصمت دری اور جنسی زیادتی کے 71 واقعات رپورٹ ہوئے، یہ بھی جولائی میں رپورٹ ہونے والے 85 واقعات سے کم رہے۔ان میں 41 کیسز پنجاب میں تھے، پھر سندھ اور کے پی میں بالترتیب 12 کیسز اور 10 کیسز ، اس کے بعد بلوچستان میں 6 اور اسلام آباد میں سب سے کم (2) رپورٹ ہوئے۔
اگست کے مہینے میں 20 بچوں کو جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جو کہ جولائی میں رپورٹ ہونے والے 37 واقعات سے واضح طور پر کم تھا۔ ایک بار پھر، تمام کیسز میں سے نصف سے زیادہ پنجاب میں پیش آئے، جن کی تعداد 12 رہی جب کہ تین دیگر صوبوں: سندھ، کے پی اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد می بھیں دو، دو کیسز تھے۔ اگست کے مہینے میں ملک بھر میں 17 بچوں کو بھی قتل کیا گیا جو کہ گزشتہ ماہ کے 22 واقعات سے کم ہیں۔ ان میں سے 11 پنجاب سے رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ، بلوچستان اور کے پی میں 3، 2 اور 1 کیس رپورٹ ہوا۔
خبروں میں بچوں کی شادی کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 5 پنجاب، 3 کے پی اور 1 سندھ میں ہوا۔ اسی طرح اگست کے مہینے میں چائلڈ لیبر کے 9واقعات میں سے پنجاب میں 8 اور اسلام آباد سے ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔ بچوں کے ساتھ نفسیاتی زیادتی کے 2 واقعات سامنے آئے، دونوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ میڈیا میں خواتین، بچوں کی سمگلنگ یا خواتین کے ساتھ نفسیاتی زیادتی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
مزید برآں، میڈیا کی حساسیت اور متاثرہ شخص کی شناخت کے تحفظ کے معاملے میں، میڈیا نے اس حقیقت کے ساتھ مثبت کردار ادا کیا کہ تصویر شاذ و نادر ہی شیئر کی جاتی ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے، زیادہ تر معاملات میں، متاثرہ کا نام شیئر کیا گیا، جوان کی سماجی بدنامی اور مزید بدسلوکی کا باعث بن سکتا ہے۔
سید کوثر عباس، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او نے کہا، “اس ماہ، ہم نے تشدد کے اسباب اور اظہار کے ساتھ ساتھ ان کی پروفائل جیسے کہ عمر اور کام کی حیثیت کا بھی جائزہ لیتے ہوئےایک مزید جامع تجزیہ فراہم کیا ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے میں میڈیا کے کردار کے بارے میں بھی کچھ تحقیق کی کہ متاثرین کی شناخت کی حفاظت کی جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مستقبل کی میں میڈیا، سول سوسائٹی، قانون سازوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
ایس ایس ڈ ی او اور سی آر ڈی سی نے خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے 19 اشاریوں کےبارے میں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں کے تیرہ مرکزی اخبارات کی روزانہ ٹریکنگ کی۔ اخبارات کے انتخاب کا معیار پاکستان میں سب سے مشہور، قابل رسائی اور سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات ہونے پر مبنی تھا۔ یہ ڈیٹا ہر ماہ یس ایس ڈی او کی ویب سائٹس پر شائع کیا جاتا ہے، جبکہ دونوں ادارے سالانہ ایک جامع رپورٹ بھی شائع کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments