امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کی مصنوعات کودنیا بھرمیں مہنگا سمجھا جاتا ہے، لیکن ایپل جیسی کمپنی نے بھی مہنگائی کے ہاتھوں مجبورہوکرآئی فون 13کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ نے ڈالر کے مقابلے جاپانی ین کی گرتی ہوئی قدر اور بڑھتی ہوئے مہنگائی کی وجہ سے آئی فون 13 سیریز کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار !
ایپل کی ویب سائٹ پرظاہرہونے والی قیمتوں کے مطابق آئی فون 13 کے بنیادی ماڈل کی نئی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 800 جاپانی ین ( ایک لاکھ 78 ہزارپاکستانی ) ہوگئی ہے، جب کہ اس سے قبل یہ 99 ہزار 8 سوجاپانی ین ( ایک لاکھ 51 ہزارپاکستانی) پر تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک ین کی قدر میں 18 فیصد کی کمی واقع ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے جاپان کی اسمارٹ فون مارکیٹ پر راج کرنے والے آئی فون کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔