کراچی: (آئی این این) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہونے لگی، امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے کاروباری روز بھی جاری ہے، امریکی کرنسی 34 پیسے کمی کے بعد 238 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق جولائی میں ملکی درامدات میں 35 فیصد کمی، جبکہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے اور وزیر خزانہ کے ڈیفالٹ سے متعلق اہم بیان کے سبب ڈالر کی طلب میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔