جنوبی کوریا: (آئی این این) سام سنگ نے اپنے صارفین کو ایک دلچسپ پیشکش کی ہے جسے ‘ارلی برڈ ٹو گو’ کا نام دیا گیا ہے۔
اس سکیم کے تحت رجسٹر ہونے والے 1800 صارفین باضابطہ فروخت سے قبل ہی سام سنگ کی مصنوعات استعمال کرسکیں گے، جن میں فولڈ ایبل فون سے لے کر ایئربڈز تک سبھی شامل ہیں، اس کے تحت گیلکسی سیریز کے نئے آلات جن میں گھڑیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں، فی الحال جنوبی کوریا کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔
اگرچہ یہ بیٹا ٹیسٹنگ کی ہی طرح ہے لیکن سام سنگ نے اندرونی کی بجائے اس کا عام اعلان کیا ہے جو سب سے اہم پہلو بھی ہے۔
تاہم ایک شرط اور بھی ہے کہ سام سنگ مصنوعات استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے تجربات ایک کہانی کی صورت میں پیش کریں گے۔ اس کا جائزہ سام سنگ ماہرین کریں گے اور بہترین تجربہ بیان کرنے والوں کو ’ارلی برڈ ٹو گو‘ کا حصہ بنایا جائے گا۔