لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ خواتین کو اپنے سپرمز عطیہ کرنے والا ایک شخص 9سال کے عرصے میں 138بچوں کا باپ بن گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر ڈربی کا رہائشی کلیو جانز ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہے۔اس نے 9سال قبل خواتین کو نطفہ عطیہ کرنا شروع کیا تھا اور اب تک129خواتین اس سے حاصل کیے گئے نطفے سے ماں بن چکی ہیں، جبکہ باقی 9اس وقت حاملہ ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر خواتین نے سوشل میڈیا کے ذریعے کلیو جانز سے رابطہ کیا۔ کلیو جانز خواتین کو بوتل میں اپنے سپرمز نکال کر دیتا ہے جن کو بروئے کار لاتے ہوئے خواتین آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ افزائش )کے ذریعے ڈاکٹروں کی مدد سے ماں بنتی ہیں۔اس وقت کلیو جانز کی عمر 66سال ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سالوں میں بھی سپرمز عطیہ کرتارہے گا۔