متحدہ عرب امارات میں حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ڈرونز اُڑانے پر جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق امارات میں ڈورن اُڑانے پر چھ ماہ جیل یا پھر 48 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، امارات میں گزشتہ ہفتے سے ڈورنز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈرون پر بھی پابندی عائد ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام اور املاک دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لوگوں کے ڈرونز کے غلط استعمال کرنے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ ان جگہوں پر بھی ڈرونز اڑائے جا رہے تھے جہاں اس کی اجازت نہیں تھی، جس سے نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔
اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو ادارے تجارتی اشتہارات یا دیگر مقاصد کے لیے ڈرونز استعمال کرتے ہیں، انہیں متعلقہ سرکاری ادارے سے رجوع کر کے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔
متحدہ عرب امارات نے بغیر لائسنس کے ڈرون اڑانے پر 22 جنوری سے ایک ماہ تک کے لیے پابندی عائد کررکھی ہے۔