اکرا: گھانا میں ہونے والے ہولناک دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گھانا کے شہر بوگوسو میں موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد دھماکہ ہو گیا۔ ٹرک میں دھماکہ خیز مواد سے بھری پیٹیاں موجود تھیں جنہیں کان کنی کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا۔
شدید دھماکہ کے باعث زمین میں کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور ارد گرد کی متعدد عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔ گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے دھماکے سے بہت نقصان ہوا۔
دھماکے کی بعد ہر طرف دھواں اور راکھ کے بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
حکام کے کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں تاہم زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔