وفاقی حکومت نے لانگ مارچ میں خاتون صحافی صدف نعیم کی شہادت سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، کمیٹی میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف اور صدف نعیم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صدف نعیم کو ذاتی طور پر جانتی ہوں وہ بہت محنتی تھیں، میری مرحومہ کے شوہر سے بات ہوئی، ہم نے واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے، پنجاب کے وزیرقانون نے تھانے میں جاکر راضی نامے پر انگوٹھے لگوائے، کل ان کے شوہر سے لکھوایا کہ وہ مزید کارروائی نہیں چاہتے، ایسے نہیں ہوتا اس واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی۔