راولپنڈی (آئی این این) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا گیا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شدید مہنگائی اور اقتصادی بحران کی بدولت وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا، مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، حکومت میں 21وزراء بے محکمہ ہیں، 70 وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاوں گا۔
PDMنےقوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا،مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔حکومت کو3دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہی کرنے دے رہا۔مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ وزراء اپنے حلقوں میں نہی جاسکتے۔بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہی جاتے۔21وزراء بے محکمہ ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 18, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشاء اللہ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔