اداروں پر تنقید، عمران خان سے نمٹنا پڑے گا: مریم نواز

لاہور: (آئی این این) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں اس سے نمٹنا پڑے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین پر تنقید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ عمران خان کا پاکستان کے بارے میں موقف مشروط ہے اگر فوج غیر جانبدار رہی تو کیچڑ اچھالوں گا۔ اگر عدالتوں نے میرے جرائم کو قانونی قرار نہ دیا تو ان کے خلاف بولوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کی چوری کو بے نقاب کیا تو ان کی سالمیت پر حملہ کروں گا، اس لعنت سے نمٹنا پڑے گا۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ان ماؤں کو سلام جو اپنی گود میں بیٹوں کو دھرتی کی حفاظت کا درس دیتی ہیں، ان کی شہادت پر دعا کرتی ہیں وطن ہمیشہ قائم رہے، ان بیٹوں کو سلام جو وردی پر پرچم لگا کر جاتے ہیں اور پرچم میں لپٹ کر واپس آتے ہیں۔ یہ قوم شہیدوں کی، ان کے گھر والوں کی مقروض ہے۔ پاکستان پائندہ باد

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ

اے راہِ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں