اسلام آباد: (آئی این ا ین) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کئی عالمی ایجنسیوں نے بھارت سے کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت مانگی، حکومت اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد درآمدات کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے، بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔
More than one international agency has approached the govt to allow them to bring food items from India through the land border. The govt will take the decision to allow imports or not based on supply shortage position, after consulting its coalition partners & key stakeholders
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 31, 2022
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سپلائی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر حکومت اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے کا فیصلہ کرے گی۔