ویمن ایشیا کپ: قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

لاہور:(آئی این این) ویمن ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمن ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے پہلے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا، 25 کرکٹرز کیمپ میں شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شوال ذوالفقار اور عروب شاہ کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 18 سے 28 ستمبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہوگا، جس میں ایشیا کپ کے لیے منتخب ہونے والی کھلاڑی شرکت کریں گی، سی پی ایل میں شرکت کے باعث فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کو کیمپ سے استثنیٰ دیا گیا ہے جبکہ طوبہ حسن 31 اگست کو کیمپ جوائن کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں