اسلام آباد 🙁 آئی این این) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا، تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی صورتحال پرغور کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، ہنگامی اجلاس میں اتحادی جماعتیں شریک ہوں گی، تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ اجلاس میں وزراء اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔