اسلام آباد: (آئی این این) اداروں کیخلاف بیانات کے الزام میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور شہباز گل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف پنجاب کے ضلع گجرات میں عدلیہ کو دھمکانے پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔