کراچی: (آئی این این) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔
دوست ممالک سے ڈالرز ملنے کی خبریں تو آرہی ہیں لیکن ڈالرز ابھی تک نہیں آئے ۔ یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہورہا ہے۔
آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے مہنگا ہو کر 219 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے بڑھ کر 229روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔ 100 انڈیکس 305 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 32 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اُدھر سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ سونا 12سو روپے اضافے سے 1لاکھ 47ہزار 1سو روپے کا ہوگیا۔