عمران خان کیخلاف مقدمہ پاکستان کا قانونی اورعدالتی معاملہ ہے: امریکا

نیویارک: (آئی این این) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ پاکستان کا قانونی اورعدالتی معاملہ ہے۔

نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین پر مقدمات کے حوالے سے کہا ہم عمران خان پر الزامات کے بارے میں رپورٹس سے واقف ہیں۔سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے، یہ براہ راست ریاست ہائے متحدہ کا معاملہ نہیں ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہمارا کسی ایک سیاسی امیدوار پر موقف نہیں ہے، ہم پاکستان اور دنیا بھر میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پر امن طور پر برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں