راولپنڈٰی: (آئی این این) سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمرانوں کا عذاب ہے، سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے، تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے، ملک کا معاشی اور PDM کا سیاسی دیوالیہ ہو گیا ہے۔
ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہےاورنیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 23, 2022
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہیں جو پہلے ہی خالی تھیں، 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ چور نعرے سے خوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے اور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔