اٹک آئل ریفائنری کے آپریشنز 72 گھنٹوں میں مکمل شٹ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ اے او آر نے فوری مدد کیلئے اوگرا کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز پیٹرولیم مصنوعات نہیں اٹھارہیں۔
اٹک آئل ریفارئنری کے آپریشنز 72 گھنٹوں میں مکمل شٹ ڈاؤن ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ ریفائنری کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز پیٹرولیم مصنوعات نہیں اٹھا رہیں۔
اٹک آئل ریفائنری نے فوری مدد کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو خط لکھ دیا، جس میں ریفائنری کے مکمل شٹ ڈاؤن ہونے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اٹک ریفائنری کا کہنا ہے کہ ریفائنری نے تیل صاف کرنے کی صلاحیت 35 فیصد کم کردی ہے، شٹ ڈاؤن سے بچنے کیلئے تیل صاف کرنے کا ایک یونٹ بند کردیا گیا ہے۔
ریفائنری کا خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ تیل کی کم ہوتی عالمی قیمت کے باعث ریفائنریوں کو انوینٹری لوس کا بھی خطرہ درپیش ہے۔