لاہور: (آئی این این) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کرنے کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے وفاقی حکومت کو تین ناموں پر مشتمل خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی سیکرٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا، سابق سینئرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ اور چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کے نام وفاق کو بھجوائے گئے ہیں۔