لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق، پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی

اسلام آباد: (آئی این این) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کے خط) پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔

آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور اس طرح جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اس وقت پٹرول لیوی 20 روپے اور مٹی کے تیل پر 10 روپے ہے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں