اسلام آباد: (آئی این این) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک رابطے میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف نے باہمی امور پر بھی گفتگو کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے پاک سعودی تجارتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا، سعودی ولی نے وزیراعظم شہبازشریف کو 75 ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔