شہباز گل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا گیا: عمران خان

اسلام آباد: (آئی این این) چیئرمین مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کس قانون اور کس کے کہنے پر پرتشدد کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت اورکس کے کہنے پرشہباز گل پر تشدد کیا جا رہا ہے۔


عمران خان نے کہا کہ شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے، ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری بھی غیرقانونی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کو بچانے کیلئے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں